نہ کرین، نہ مشین، پھر 400 ٹن کا محل کیسے منتقل ہوا ؟حیران کن طریقہ سامنے آگیا

نہ کرین، نہ مشین، پھر 400 ٹن کا محل کیسے منتقل ہوا ؟حیران کن طریقہ سامنے آگیا

جاپان میں ایک تاریخی محل کی منتقلی نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا، جہاں تقریباً ایک ہزار افراد نے 400 ٹن وزنی روایتی جاپانی محل کو رسیوں کی مدد سے کھینچ کر منتقل کیا۔

یہ منفرد واقعہ شمالی جاپان کے اوموری پریفیکچر میں پیش آیا، جہاں تاریخی ہیروشاکی کیسل کو اس کی اصل جگہ پر واپس منتقل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر شہریوں نے حصہ لیا۔ ہیروشاکی کیسل قومی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ اسے 2015 میں قلعے کی پتھروں سے بنی دیواروں کی مرمت کے لیے اصل مقام سے تقریباً 5 میٹر دور منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عطیہ باکس سے سیکنڈ ہینڈ دکان تک، ایک جوتے نے سب کو حیران کردیا

اب مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد تاریخی محل کو دوبارہ اس کی اصل پوزیشن پر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے تقریباً 1 ہزار افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا اور انہیں مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

منتظمین نے محل کے ساتھ متعدد موٹی رسیاں باندھیں، جنہیں شہریوں نے مل کر کھینچا اور یوں 400 ٹن وزنی عمارت کو آہستہ آہستہ اس کے اصل مقام کی جانب منتقل کیا گیا۔ یہ منفرد سرگرمی مجموعی طور پر دو روز تک جاری رہی، جس میں تقریباً 4 ہزار افراد نے مختلف مراحل میں حصہ لیا۔ انتظامیہ کے مطابق اس غیر معمولی اقدام کا بنیادی مقصد تاریخی محل کو تقریباً 5 میٹر پیچھے اس کی اصل جگہ پر منتقل کرنا تھا۔

editor

Related Articles