چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے دوران ایک دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویٹ لفٹنگ کے فائنل میں ایک ہیومنائیڈ روبوٹ نے وزن اٹھانے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ روبوٹ لڑکھڑاتا ہوا اچانک سامنے موجود ججز کی میز پر جاگرا۔ واقعے کے دوران کسی شخص کے زخمی ہونے یا کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے، جس میں مختلف روبوٹس کی صلاحیتوں کو مختلف مقابلوں کے ذریعے جانچا جارہا ہے۔
ماضی میں روبوٹکس کے مقابلے زیادہ تر تعلیمی اداروں اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد تک محدود رہتے تھے، تاہم چین میں ہونے والے یہ مقابلے اب جدید روبوٹک ٹیکنالوجی اور مختلف کمپنیوں کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹس کی صلاحیتیں جانچنے کے اہم پلیٹ فارم بن رہے ہیں۔ ویٹ لفٹنگ کے دوران روبوٹ کے توازن کھونے کے اس دلچسپ منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی ہے۔