بیوروکریٹک نظام میں تبدیلی کے بغیر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں، مصطفیٰ کمال

بیوروکریٹک نظام میں تبدیلی کے بغیر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے بیوروکریٹک نظام میں بنیادی تبدیلی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی کا نظام بدلے بغیر آج جیسے واقعات کو روکا نہیں جاسکتا اور نہ ہی ملک کے انتظامی مسائل کا مستقل حل ممکن ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاق میں ایک ایک چیز کے لیے اجازت لینا پڑتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ نظام کس قدر پیچیدہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انتظامی ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات نہیں کی جاتیں اس وقت تک مسائل کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  یہ بھی پڑھیں :وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے پمز اسپتال واقعہ کی بڑی وجہ بتا دی

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بیوروکریٹک نظام میں تبدیلی کے بغیر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں۔ محض افراد کو تبدیل کرنے یا وقتی اقدامات سے معاملات درست نہیں ہوں گے بلکہ پورے نظام میں ایسی اصلاحات لانا ہوں گی جو فیصلہ سازی کو مؤثر اور جواب دہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن سے وزیر بنا ہوں اسی دن سے ریفارمرز کے لیے جنگ کرنی پڑ رہی ہے۔ اصلاحات کے عمل میں رکاوٹیں موجود ہیں تاہم نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنا ضروری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا ادویات سے متعلق بڑا اعلان

مصطفیٰ کمال نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ریاستی اور انتظامی نظام میں بنیادی تبدیلیاں نہ کی گئیں تو موجودہ مسائل بار بار سامنے آتے رہیں گے۔ ان کے مطابق ملک میں مؤثر حکمرانی کے لیے بیوروکریسی کے نظام میں اصلاحات اور فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پمز واقعہ پر وزیر اعظم نے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی ، کوئی بھی ذمہ بچ نہیں سکے گا۔

editor

Related Articles