امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خود کو ملکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدور کی درجہ بندی پر مبنی ایک فہرست شیئر کی، جس میں انہوں نے خود کو امریکا کی تاریخ کا سب سے عظیم صدر قرار دیا۔ ٹرمپ کی فہرست میں ابراہام لنکن، جارج واشنگٹن، فرینکلن ڈی روزویلٹ، ووڈرو ولسن، تھامس جیفرسن اور اینڈریو جیکسن کو عظیم صدور میں شامل کیا گیا۔
انہوں نے تھیوڈور روزویلٹ، گروور کلیولینڈ، جان ایڈمز اور جیمز پولک کو عظیم صدور کے قریب ترین قرار دیا، جبکہ سابق صدر بل کلنٹن سمیت 12 صدور کو اوسط درجے میں رکھا۔ ٹرمپ کی درجہ بندی میں 6 صدور اوسط سے بھی نیچے رہے، جبکہ جو بائیڈن، براک اوباما، جمی کارٹر، یولیسس ایس گرانٹ اور وارن جی ہارڈنگ کو ناکام صدور قرار دیا گیا۔