جان سینا کا بڑا اعتراف، اداکاری کو سنجیدہ نہ لینا انہیں مہنگا پڑ گیا

جان سینا کا بڑا اعتراف، اداکاری کو سنجیدہ نہ لینا انہیں مہنگا پڑ گیا

ہالی ووڈ اداکار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جان سینا نے اپنے ابتدائی فلمی کیریئر کے مشکل دور سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

جان سینا کے مطابق ایک وقت ایسا بھی آیا جب اداکاری کو مطلوبہ سنجیدگی سے نہ لینے کی وجہ سے ان کا فلمی سفر تقریباً ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا۔

جان سینا گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے فلمی دنیا کا حصہ ہیں۔ ریسلنگ میں شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے 2006 میں فلم ’دی میرین‘ سے بڑے پردے پر قدم رکھا۔

اپنی نئی فلم ’میچ باکس: دی مووی‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جان سینا نے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ اس وقت ان کی اصل توجہ اداکاری کے بجائے ریسلنگ پر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:قندیل بلوچ سے متاثر پاکستانی فلم ’وکھری‘ عالمی سطح پر پھر نمایاں

ان کے لیے رنگ میں دنیا بھر کا سفر کرنا اور ہزاروں شائقین کے سامنے پرفارم کرنا زیادہ دلچسپ تھا۔ جان سینا نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر کام کرنے کا طریقہ ریسلنگ سے بالکل مختلف تھا۔ شوٹنگ کے دوران انہیں کام کی رفتار بہت سست محسوس ہوتی تھی اور وہ اکثر سوچتے تھے کہ ایک کام مکمل ہونے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی فلمی منصوبوں کے دوران ان کا دل بھی پوری طرح اداکاری میں نہیں لگتا تھا۔ اداکار نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنے رویے میں تبدیلی لانے کی ضرورت تھی۔ ان کے مطابق فلمی دنیا میں مشکلات کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے اس وقت اداکاری کو وہ اہمیت نہیں دی جس کی ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کی فلم ریلیز سے پہلے ہی تنقید کی زد میں، وجہ کیا بنی

تاہم جان سینا کا کہنا ہے کہ اب ان کا رویہ مکمل طور پر بدل چکا ہے۔ وہ فلم بنانے کے پورے عمل سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اس میں شامل ہر شخص کی محنت اور ذمہ داری کو پہلے سے کہیں زیادہ سمجھتے اور سراہتے ہیں۔

جان سینا کے مطابق تقریباً 20 سال گزرنے کے باوجود بطور اداکار مسلسل سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملنا ان کے لیے خوش قسمتی ہے۔ ریسلنگ سے فلمی دنیا تک کا سفر کرنے والے جان سینا نے اس دوران متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا اور ہالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔

editor

Related Articles