پاکستانی اداکار ڈراموں میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟ اداکارہ فرح نادر نے بتادیا

پاکستانی اداکار ڈراموں میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟ اداکارہ فرح نادر نے بتادیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک سینئر اداکارہ فرح نادر نے پاکستانی اداکاروں کی آمدنی اور معاوضوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز کلاسک ڈرامے ’خدا کی بستی‘ سے کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور مسلسل ڈراموں میں کام کرتی آرہی ہیں۔

فرح نادر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں قابل ذکر انڈسٹری کے مالی معاملات بھی رہے ، اداکارہ نے بتایا کہ اس شعبے سے وابستہ افراد کتنی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میں بل گیٹس کی بیٹی ہوں ، نازش جہانگیر کا سوشل میڈیا کی مبالغہ آرائی پر طنزیہ ردعمل

فرح نادر کا کہنا تھا  کہ ڈرامہ میں کام کرنیوالے اداکار واقعی بھاری معاوضے حاصل کرتے ہیں، اگر ایک عام شخص ایک  ماہ میں 1 لاکھ روپے کماتا ہے تو ایک  اداکار تقریباً اتنی رقم 10 دن میں کما لیتا ہے۔

فرح نادر نے بتایا کہ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اور اداکارائیں اس سے کہیں زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

سینئر اداکارہ کے مطابق مرکزی اداکار یا اداکارہ باآسانی ایک  ڈرامے کا 15 سے 20 لاکھ روپے معاوضہ حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ کئی مواقع پر یہ رقم 30 سے 40 لاکھ روپے تک بھی پہنچ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صبور علی کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو اسکول بھیجنے پر عوام نے کیا کہا؟ اداکارہ کا بھی ردعمل آگیا

ان کا کہنا ہے کہ اگر پروڈیوسرز وقت پر معاوضہ ادا کریں تو شوبز ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آمدنی خاصی زیادہ ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ فرح نادر نے بذاتِ خود کسی اداکار کا نام نہیں لیا بلکہ پروگرام میں موجود خاتون میزبان نے ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، فیروز خان، احسن خان، اقرا عزیز، سجل علی اور ہانیہ عامر کے نام لیے۔

editor

Related Articles