امریکا میں پھانسی کی براہِ راست نشریات؟ پینٹاگون کے اعلان نے سب کو چونکا دیا

امریکا میں پھانسی کی براہِ راست نشریات؟ پینٹاگون کے اعلان نے سب کو چونکا دیا

امریکی فوجی اڈے فورٹ ہڈ میں 2009 کے مہلک حملے کے مجرم ندال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے اور اس کارروائی کو براہِ راست نشر کرنے کے حوالے سے اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔

آزاد ڈیجیٹل نیوز کے مطابق، امریکی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے ندال ملک حسن کی سزائے موت کی کارروائی 3 دسمبر کو براہِ راست نشر کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اس اعلان اور تاریخ کی آزاد ذرائع سے تصدیق ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران پر حملہ کرے گا یا نہیں، ٹرمپ نے واضع اعلان کر دیا

ندال ملک حسن امریکی فوج کے سابق میجر اور فوجی ماہرِ نفسیات تھے۔ انہوں نے 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حسن کو چند ہفتوں بعد افغانستان میں تعینات کیا جانا تھا۔

گرفتاری کے دوران پولیس کی فائرنگ سے حسن جزوی طور پر مفلوج ہوگئے تھے اور بعد میں وہیل چیئر استعمال کرنے لگے۔

اگست 2013 میں فوجی عدالت نے انہیں قتل اور اقدامِ قتل کے 45 الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پھانسی کی کارروائی عوام کے سامنے لانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم اس وقت اس حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:روسی صدرکی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات ، بڑی پیشکش کر دی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر یہ کارروائی انجام پاتی ہے تو ندال ملک حسن 1945 کے بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت پانے والے امریکی فوج کے پہلے فرد ہوں گے۔

اس معاملے میں ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ سزائے موت کی کارروائی کو براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کس بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید سرکاری تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

editor

Related Articles