پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کی نئی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
میڈیا تفصیلات کے مطابق، گلوکار عاصم اظہر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ ایک دلچسپ ریل شیئر کی، جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔
عاصم اظہر کی اس ویڈیو پر اداکارہ ہانیہ عامر بھی اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکیں۔ انہوں نے کمنٹ سیکشن میں ’Screaming, I can’t‘ لکھا، جس سے ان کی خوشگوار حیرت اور جوش کا اظہار ہوتا ہے۔
ہانیہ عامر کا یہ مختصر تبصرہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور ایک بار پھر دونوں فنکاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیاں زیرِ بحث آگئیں۔