جعلی سرکاری ٹینڈر کا ایسا جال کہ 86 لاکھ روپے ہاتھ سے نکل گئے

جعلی سرکاری ٹینڈر کا ایسا جال کہ 86 لاکھ روپے ہاتھ سے نکل گئے

ملائیشیا میں جعل سازوں نے سرکاری ٹینڈر کا جھانسہ دے کر ایک کمپنی ڈائریکٹر کو 1 لاکھ 28 ہزار 700 رنگٹ (تقریباً 86 لاکھ 42 ہزار پاکستانی روپے) سے محروم کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق فراڈ کا شکار ہونے والے کمپنی ڈائریکٹر کو 23 نومبر کو ایک ووکیشنل کالج میں اسٹین لیس اسٹیل کی کینٹین کرسیاں فراہم کرنے کا ٹینڈر دینے کی پیشکش کی گئی۔

ملزم نے خود کو کالج کا اہلکار ظاہر کیا اور متاثرہ شخص کوسپلائر سے رابطہ کروایا۔ دونوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد کمپنی ڈائریکٹر نے ٹینڈر کی ضمانتی رقم کے نام پر 24 اور 25 نومبر کو3 مختلف اقساط میں ہائیلوس ٹریڈنگ نامی ادارے کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار 700 ملائیشین رنگٹ منتقل کردیے۔

یہ بھی پڑھیں:نہ الفاظ کی ضرورت، نہ پیسوں کی شرط، چین کے منفرد ریسٹورنٹ نے سب کے دل جیت لیے

تاہم رقم کی منتقلی کے بعد جب متاثرہ شخص نے متعلقہ کالج سے ٹینڈر کی تصدیق کروائی تو انکشاف ہوا کہ جس شخص نے خود کو کالج کا اہلکار ظاہر کیا تھا، اس نام کا کوئی ملازم ادارے میں موجود ہی نہیں۔

فراڈ سامنے آنے پر متاثرہ کمپنی ڈائریکٹر نے پولیس سے رجوع کرلیا، جس کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

editor

Related Articles