نہایت چھوٹی بھینس، مگر قیمت کروڑوں میں! پنکی سوشل میڈیا پر وائرل

نہایت چھوٹی بھینس، مگر قیمت کروڑوں میں! پنکی سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت کے مشہور پشکر مویشی میلے میں ایک غیر معمولی بھینس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ محض 2 فٹ قد کی پنکی میلے کے اختتام کے بعد بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔

بھارتی ریاست راجستھان میں منعقد ہونے والا پشکر مویشی میلہ 24 نومبر 2026 کو اختتام پذیر ہوگیا، تاہم اس میلے کی سب سے منفرد مہمان بھینس پنکی اب بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

تقریباً تین سالہ پنکی کا قد صرف دو فٹ ہے، جو اسے دیگر مویشیوں سے بالکل منفرد بناتا ہے۔ اسے اس کے مالک اور مویشیوں کے شوقین سہیل شکیل مہاراشٹر کے شہر تھانے سے پشکر لائے تھے۔ اس کے لیے تقریباً 1100 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا گیا۔

میلے میں جہاں عام طور پر بڑے اور خوبصورت مویشی لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں، وہیں پنکی اپنے غیر معمولی چھوٹے قد کے باعث سب کی نظروں کا مرکز بن گئی۔ بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سیاح اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی سرکاری ٹینڈر کا ایسا جال کہ 86 لاکھ روپے ہاتھ سے نکل گئے

بچوں اور بڑوں میں پنکی کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنانے کا خاصا جوش دکھائی دیا۔ اس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جس کے باعث میلے کے اختتام کے بعد بھی اس کی مقبولیت برقرار ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پنکی کا چھوٹا قد ہی نہیں بلکہ اس کی ممکنہ قیمت بھی لوگوں کے لیے حیرت کا باعث بن رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں اس کی قیمت 20 لاکھ سے ایک کروڑ بھارتی روپے تک بتائی جا رہی ہے، تاہم اس قیمت کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

editor

Related Articles