مذہب یا مفادات؟ ایک راستہ چنیں، فضل الرحمن کے طرزِ سیاست پرکراچی کے شہریوں نے کھری کھری سنا دیں

مذہب یا مفادات؟ ایک راستہ چنیں، فضل الرحمن کے طرزِ سیاست پرکراچی کے شہریوں نے کھری کھری سنا دیں

کراچی کے شہریوں کا مولانا فضل الرحمن کی طرز سیاست پر سخت اور دوٹوک موقف اپناتے ہوئے  کہنا ہے کہ اب انہیں سیاست یا دین میں سے کسی ایک کا واضح انتخاب کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں ایک شہری نے سخت الفاظ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب مذہب اور سیاسی مفادات میں سے ایک کا انتخاب کریں کیونکہ  مولانا کی سیاست کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آ چکا ہے۔

 شہری نے مخصوص مذہبی و سیاسی بیانیے اور مولانا کے حوالے سے شدید تحفظات اور سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے ؟ غیب سے مالی وسائل ملنے کے دعوے حقیقت کے منافی اور جھوٹ پر مبنی ہیں،  شہری کے مطابق یہ سب پاکستان کا پیسہ اور عام لوگوں کی محنت و خون پسینے کی کمائی ہے، جسے نچوڑ کر سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔

بات چیت کے دوران شہری نے اس طرزِ عمل کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا برین واش کیا جاتا ہے اور انہیں جنت کا راستہ دکھایا جاتا ہے، حالانکہ ان کے بقول یہ جنت کا راستہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمان کی سڑکیں بلاک کرنے کی کال مسترد! شاہراہیں کھلی، موٹرویز پر ٹریفک جاری، معمولاتِ زندگی رواں دواں

 انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے اور جہاں اپنا مفاد یا پلڑا بھاری نظر آتا ہے، وہاں رخ بدل لیا جاتا ہے جس کے بعد ہر چیز جائز قرار دے دی جاتی ہے۔ 

 کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہری نے سوال اٹھایا کہ ماضی میں کشمیر کے لیے عملی طور پر کیا کیا گیا، کچھ نہیں کیا گیا، جب کہ مرکزی مسلم لیگ نے کشمیر سمیت دیگر جگہوں پر کام کیا۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ غیب سے کچھ نہیں ملتا بلکہ مبینہ کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے،  مفاد کے لیے فیصلے کیے جاتے ہیں اور بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے ،   وائرل ویڈیو اور مفاد پرستی کے طرزِ عمل نے سب کچھ بے نقاب کر دیا ہے۔ 

عوامی حلقوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اپنی سیاست کو بچانے اور چمکانے کے لیے مدرسے کے معصوم بچوں اور مذہب کو ڈھال بنانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، کیونکہ عوام اب ہر چال کو بخوبی سمجھ چکے ہیں۔

editor

Related Articles