واٹس ایپ نے صارفین کا ایک بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس نئی سہولت کے بعد صارفین کسی بھی پیغام کو فوراً بھیجنے کے بجائے اس کا وقت اور تاریخ پہلے سے سیٹ کر سکیں گے اور مقررہ وقت پر پیغام خود بخود متعلقہ چیٹ میں چلا جائے گا۔
میٹا کی اس ایپ میں اب تک یہ آپشن موجود نہیں تھا، لیکن نئی اپ ڈیٹ کے تحت صارفین انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی پیغامات شیڈول کر سکیں گے۔
اس فیچر کے ذریعے صرف ٹیکسٹ میسجز ہی نہیں بلکہ لنکس، تصاویر اور ویڈیوز بھی مقررہ وقت پر بھیجی جا سکیں گی۔
فیچر استعمال کرنے کا طریقہ بھی خاصا آسان رکھا گیا ہے ، پیغام ٹائپ کرنے کے بعد سینڈ بٹن کو عام طریقے سے دبانے کے بجائے تھوڑی دیر دبا کر رکھنا ہوگا، جس کے بعد تاریخ اور وقت منتخب کرنے کا آپشن کھل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اب اسٹیکرز کیساتھ آواز بھی بھیج سکیں گے! واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
