ویمن کرکٹ میں بڑا فیصلہ، پی سی بی نے 27-2026ء صرف 8 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس جاری کردیے

ویمن کرکٹ میں بڑا فیصلہ، پی سی بی نے 27-2026ء صرف 8 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس جاری کردیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27-2026ء کے سیزن کے لیے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا.

تفصیلات کے مطابق اس کے تحت 8 خواتین کرکٹرز کو 3 مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے،  فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال 20 خواتین کرکٹرز 5 کیٹیگریز میں شامل تھیں۔

پی سی بی کے مطابق منیبہ علی صدیقی، نشرح سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں ، اسی طرح عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ویمن کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027ء تک مؤثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پی سی بی نے 5 کیٹیگریز میں 20 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے تھے، تاہم نئے سیزن کے لیے کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی تعداد کم کر کے 8 کر دی گئی ہے اور کیٹیگریز کی تعداد بھی 5 سے کم کر کے 3 کر دی گئی ہے۔

editor

Related Articles