بے نامی گھر سیل ہونے پر جے یو آئی کی احتجاجی کال فلاپ! 10 ایم این ایز اور 7 سینیٹرز میں سے چند ایک نے تصویریں بنوائیں اور رفو چکر ہو گئے
Home - آزاد سیاست - بے نامی گھر سیل ہونے پر جے یو آئی کی احتجاجی کال فلاپ! 10 ایم این ایز اور 7 سینیٹرز میں سے چند ایک نے تصویریں بنوائیں اور رفو چکر ہو گئے
اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی سکس فور (G-6/4) میں افغان فرنٹ مین امان اللہ کے جعلی شناختی کارڈ پر بنائی گئی اربوں روپے مالیت کی بے نامی جائیداد کا بھانڈا پھوٹنے اور سی ڈی اے کی جانب سے گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے رہائش گاہ سیل اور خالی کرائے جانے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے دی جانے والی ملک گیر احتجاجی کال بری طرح فلاپ ہو گئی ہے۔
ذاتی و خاندانی بے نامی اثاثے بچانے کے لیے دی گئی اس احتجاجی کال پر ملک بھر میں نہ ہونے کے برابر افراد باہر نکلے، کسی عام شہری نے اس احتجاج کو رتی برابر توجہ نہ دی اور پورے ملک میں عوام اپنے روزمرہ کے معمولاتِ زندگی میں مصروف رہے۔
پارلیمانی ریکارڈ اور زمینی حقائق نے جے یو آئی کی اس احتجاجی سیاست اور قیادت کے کھوکھلے دعووں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ اس وقت ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) میں جے یو آئی کے کل 10 ارکانِ قومی اسمبلی (MNAs)، ایوانِ بالا (سینیٹ) میں 7 سینیٹرز جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 19 اور بلوچستان اسمبلی میں 14 ارکانِ صوبائی اسمبلی (MPAs) موجود ہیں تاہم اپنے ہی قائد کے بے نامی محل سیل ہونے پر دی گئی
احتجاجی کال میں ان درجنوں پارلیمنٹیرینز میں سے بھی محض چند ایک ہی منظرِ عام پر آئے جنہوں نے سڑک کنارے کھڑے ہو کر چند منٹوں کے لیے فوٹو سیشن کرایا، سوشل میڈیا پر ڈالنے کے لیے تصویریں بنوائیں اور فوری طور پر موقع سے رفو چکر ہو گئے۔
سیاسی مبصرین اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے تمام تجارتی مراکز، بازار، تعلیمی ادارے اور شاہراہیں مکمل طور پر کھلی رہیں اور کسی شہری نے جے یو آئی کے اس نام نہاد احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی۔
ناقدین کے مطابق جے یو آئی کے اپنے نظریاتی کارکنان اور مدارس کے طلبہ بھی اب یہ حقیقت جان چکے ہیں کہ یہ احتجاج کسی دینی یا عوامی کاز کے لیے نہیں بلکہ ایک غیر ملکی فرنٹ مین کے جعلی شناختی کارڈ پر کھڑی کی گئی اربوں روپے کی بے نامی جائیدادوں کو بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے، اسی لیے کارکنوں نے بھی گھروں سے نکل کر قیادت کی بے نامی جائیدادوں کا ایندھن بننے سے صاف انکار کر دیا۔
تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ جو جماعت لاکھوں افراد کو سڑکوں پر لانے اور ملک جام کرنے کی بڑھکیں مارتی تھی، آج اس کے اپنے 10 ایم این ایز، 7 سینیٹرز اور 33 ایم پی ایز بھی مل کر چند سو افراد اکٹھے کرنے میں ناکام رہے۔
عوامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ فوٹو سیشن کروا کر رفو چکر ہونے والے پارلیمنٹیرینز اور خالی سڑکوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے ذاتی و خاندانی کرپشن اور بے نامی محلات کے تحفظ کے لیے دی جانے والی بلیک میلنگ کی کال کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا ہے۔