گیس کی سپلائی بہتر ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

گیس کی سپلائی بہتر ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

ایل پی جی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری، ملک بھر میں گیس کی سپلائی بہتر ہونے کے بعد قیمت میں 50 سے 80 روپے فی کلوگرام تک کمی ہوگئی ہے، جس سے صارفین کو کچھ ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔

مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 550 روپے فی کلوگرام سے کم ہوکر 480 سے 500 روپے تک آگئی ہے۔ تاہم، قیمت میں کمی کے باوجود ایل پی جی اب بھی سرکاری نرخ سے 150 سے 200 روپے فی کلوگرام مہنگی فروخت ہو رہی ہے۔

ایل پی جی کی سپلائی کیسے بہتر ہوئی؟

وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے اور تفتان بارڈر پر پھنسے سیکڑوں گیس بردار باؤزرز کی کلیئرنس کے بعد ملک بھر میں سپلائی بہتر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پرھیں:گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے خوشخبری ، ہیول گاڑی کی قیمتوں میں 38 لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی

میڈیا ذرائع کے مطابق مزید سیکڑوں باؤزرز بھی کلیئر ہوکر پاکستان پہنچ رہے ہیں، جس سے مارکیٹ میں ایل پی جی کی دستیابی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما رانا عبدالجبار کے مطابق وزارتِ پٹرولیم نے بروقت گیس درآمد کرنے اور تفتان بارڈر پر موجود باؤزرز کی محفوظ ترسیل یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپلائی بہتر ہونے کے باعث کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کی ہے اور صارفین کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔ رانا عبدالجبار کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی اور سپلائی مزید بہتر ہوئی تو ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی بھی متوقع ہے۔

editor

Related Articles