پنجاب میں کم از کم اجرت37ہزار روپے مقرر

پنجاب میں کم از کم اجرت37ہزار روپے مقرر

پنجاب حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کی کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم اجرت 37 ہزار روپے 26 کام کے دنوں کے لیے ہوگی، ہر ماہ چار ہفتہ وار تعطیلات دی جائیں گی۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یومیہ اجرت 1423 روپے ہوگی اور یومیہ کام کے اوقات 8 گھنٹے ہوں گے۔

Related Articles