وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے امید طاہر کی ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی۔ اور مولانا صاحب کی حمایت حاس
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئینی ترمیم معاملے پر سربراہ جمیعتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے حمایت حاصل ہو جائیگی۔وفاقی وزیر مصدق ملک نےکہاہےکہ آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے اورہم مولانا صاحب کی بات سن رہے ہیں، وہ ہماری بات سن رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے مولانا نے کہا تھا کہ کالے ڈبے میں سے کوئی کالا کاغذ نکلا اور وہ کالا ڈبہ پھر ہرا ہوا پھر سفید ہوا اب آگے پراسیس چل رہا ہے۔وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہہم دونوں پیپلز پارٹی کی بھی بات سن رہے ہیں اورسپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا دوسرے سے سر پیر نہیں ملتا، انہوں نے کہا کہ ترامیم کا منصور علی شاہ سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
پی ٹی آئی کے ساتھ مولانا نے ابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی اورابھی تک مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی بات چیت چل رہی ہے۔

