پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج مکمل طور پر ناکام ثابت ہوگا، رانا ثنا اللہ

پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج مکمل طور پر ناکام ثابت ہوگا، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج کسی بھی صورت میں حکومت کے لئے چیلنج نہیں بنے گا اور یہ احتجاج مکمل طور پر ناکام ثابت ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہوم ورک کیے بغیر احتجاج کی کال دی ہے اور یہ احتجاج خود پی ٹی آئی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی دعوت دی تھی، تاہم عمران خان کی سیاست میں اس وقت ڈائیلاگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: 24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی کیلئے ہے،اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں: اسد قیصر

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وی پی این کو غیر شرعی قرار دینے کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں علامہ راغب نعیمی کی طرف سے دی گئی رائے غیر ضروری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ علامہ راغب نعیمی کو اس موضوع پر رائے دینے سے پہلے متعلقہ حلقوں سے مشورہ کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس معاملے کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایکس کا غلط استعمال ہونے کی وجہ سے حکومت نے اس پر پابندی عائد کی۔

editor

Related Articles