پرویز خٹک کی جمعیت علمائے اسلام (ف)میں شمولیت کی خبروں کی تردید

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں کہا کہ انہوں نے ابھی تک کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دونوں مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی۔

سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: عمران خان اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کو خط پر خط لکھ کر ترلے کررہے ہیں ، خواجہ آصف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پرویز خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کیساتھ اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ اب دونوں بھائی ملکر جلسہ کریں گے۔ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک جے یو آئی (ف) کاحصہ ہیں۔

پرویز خٹک کے اعلان کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ انہوں نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ ہفتے والے دن کریں گے تاہم اب انہوں نے تردید کر دی ہے۔

یاد رہے کہ پرویزخٹک 22 فروری بروز ہفتہ مانکی شریف نوشہرہ میں جلسے کا انعقاد کرکے پاور شو کر یں گے۔

editor

Related Articles