واٹس ایپ نے رواں برس فروری میں 97 لاکھ سے زائد بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی

واٹس ایپ نے جعلسازی پر مبنی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے رواں برس فروری میں 97 لاکھ سے زائد بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی۔

واٹس ا یپ کی جانب سے تازہ ترین ماہانہ سیفٹی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے واٹس ایپ پر جعلسازی، فراڈ اور اس کے غلط استعمال کو روکنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا جعلی اور ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز بند کرنے کا فیصلہ

بھارت میں واٹس ایپ کے 50 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں، اسی وجہ سے واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کو آن لائن خطرات سے بچانے کیلئے فعال انداز میں حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ٹی رولز 2021 کے تحت فروری کے دوران بھارت میں کل  9,967,000 اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی۔ ان رولز کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اپنے صارفین کی شکایات کو دور کرنے اور نقصان دہ سرگرمیوں کو روکنے کے پابند ہیں۔

editor

Related Articles