جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کی معصوم پاکستانیوں کا لہو بہانے والے افغانیوں کے حق میں بیانات اور دفاع کی اصل کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔
اسلام آباد میں قیمتی جائیدادوں سے جڑے معاملے میں ان کے فرنٹ مین امان اللہ کے افغان شہری نکلنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضل الرحمان کی افغانستان سے قربتیں کسی دینی، مذہبی، ہمدردی یا انسانی درد کے بجائے کاروباری مفادات سے جڑی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کے خفیہ جرائم سے متعلق امان اللہ کے بعد مزید فرنٹ مین، جائیدادوں اور مختلف راز سامنے آ سکتے ہیں، جبکہ اسمگل شدہ گاڑیوں اور بے نامی اثاثوں کی نئی فہرست بھی سامنے آ سکتی ہے۔
امان اللہ کی شناخت اور فرنٹ مین نیٹ ورک
فضل الرحمان سے متعلق جو تازہ اپ ڈیٹ سامنے آئی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی قیمتی جائیدادیں جس امان اللہ کے نام پر بنائی گئیں، وہی شخص افغان نکلا اور اس کا شناختی کارڈ منسوخ ہونے کے بعد معاملے کی نوعیت مزید پیچدہ ہو گئی ہے اور اس سے نئے رازوں سے پردہ بھی اٹھنے والا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ محض افغان قوم سے کسی ہمدردی یا محبت کا معاملہ نظر نہیں آتا بلکہ یہ فضل الرحمان کی اپنے فرنٹ مین، بے نامی اثاثوں اور ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان سے اسمگلنگ اور دولت سمیٹنے کے راز چھپے ہوئے تھے، ان میں افغانستان سے اسمگل ہو کر آنے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فکر بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امان اللہ صرف پہلا نام ہے اور فضل الرحمان کا نیٹ ورک کے دیگر فرنٹ مین بھی اسی کڑی کا حصہ ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہو سکتا ہے۔
آگے چل کر مزید نام، جائیدادیں اور دیگر شہروں سے جڑی تفصیلات سامنے آ سکتی ہیں، جن سے جلد پردہ چاک ہونے کی بات کی جا رہی ہے۔
افغانیوں سے ہمدردی کیوں؟
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معصوم پاکستانیوں کے قاتل افغان دہشتگردوں سے ہمدردی اور قربت کی وجہ یہی دکھائی دیتی ہے کہ وہاں سے فراڈ کے ذریعے جائیدادیں اور اسمگل شدہ گاڑیاں لائی جاتی ہیں، جبکہ بظاہر پاکستان کا قانون ان معاملات میں لاگو نہیں ہوتا تھا۔
تجزیہ کار اور عام شہریوں نے فضل الرحمان کے نئے راز کھلنے پر اسے دین کی سیاست کے بجائے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور فراڈ کا کاروبار قرار دیا ہے جس پر مذہب کا پردہ ڈالا گیا۔
اس حوالے سے یہ بنیادی سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ اگر تمام معاملات حلال اور قانونی تھے تو جائیداد بے نامی کیوں تھی، گاڑی نان کسٹم پیڈ کیوں رکھی گئی اور کارروائی کے دوران خواتین کو آگے کیوں کرنا پڑا، جبکہ غیر قانونی امور پر قانون کا حرکت میں آنا فطری امر ہے۔
سرحدی اسمگلنگ کے اثرات
واضح رہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی اور ٹیکس و کسٹم ڈیوٹی کے بغیر چلنے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف مختلف ادوار میں کسٹم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔
سرحدی راستوں کے ذریعے آنے والی ایسی گاڑیاں قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور قانونی چیلنجز کا سبب بھی بنتی ہیں، جس کے باعث ان کی ضبطی اور قانونی کارروائی کو ریاستی رٹ کے نفاذ سے جوڑا جاتا ہے۔
سیاسی بیانیے اور قانونی تقاضوں کا امتحان
جب کسی معاملے میں شناختی دستاویزات، ملکیت کے ریکارڈ اور ٹیکس ادائیگی پر سنگین سوالات کھڑے ہو جائیں تو عوامی اور سیاسی بحث میں بیانیے اور عملی رویوں کا تقابل ناگزیر ہو جاتا ہے۔
اگر زمینی حقائق قانون کے مطابق ہوں تو شواہد پیش کر کے ابہام دور کرنا مؤثر راستہ ہوتا ہے، ورنہ تنازع مزید گہرا ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فضل الرحمان کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ ثبوت پیش کر کے خود کو کلیئر کر سکتے ہیں۔