ہراسانی اور بلیک میلنگ کا الزام ، 2 یوٹیوبرز گرفتار

ہراسانی اور بلیک میلنگ کا الزام ، 2 یوٹیوبرز گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزام میں 2 یوٹیوبرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں کی گئی، جہاں سے عبدالعزیز اور محمد ذاکر شر نامی یوٹیوبرز کو حراست میں لیا گیا۔ دونوں ملزمان درخواست گزار کو بلیک میل کر کے رقم کا مطالبہ کر رہے تھے۔ گرفتار افراد کے موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

دوسری کارروائی بدین میں کی گئی، جہاں سائبر کرائم ٹیم نے زین العابدین نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل فراڈ اسکینڈل: سائبر کرائم ایجنسی مزید یوٹیوبرز کو طلب کرلیا،کون کون شامل؟

Related Articles