اسلام آباد سے دبئی جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے دبئی جانے والے  طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن ایئر سیال کی پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق پرواز کے دوران ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی کے دوران ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کو فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پرواز کچھ ہی دیر بعد دوبارہ دبئی روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے کے لیئے دوبئی روانہ ہو گئے

یاد رہے اس سے قبل نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی ایک پرواز میں بھی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اسلام آباد اتارنا پڑا تھا۔ ذرائع کے مطابق، پرواز نے روانگی کے کچھ دیر بعد ہی واپسی اختیار کی تھی کیونکہ دوران پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جس پر پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے فوری لینڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *