کرکٹ 2027 میں 150 برس کی ہو رہی ہے اس تاریخی موقع پر خصوصی ٹیسٹ میچ کی ٹیموں مقام اور تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
دنیا میں کرکٹ کا آغاز 15 مارچ 1877 کو ہوا جب انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
آئندہ برس کرکٹ کو 150 برس مکمل ہو جائیں گے۔ اس دوران کرکٹ نے کئی رنگ بدلے اور 6 روزہ ٹیسٹ میچ (ایک دن آرام کا ہوتا تھا) سے مختصر ترین 20 اوورز تک بھی کھیلی جا رہی ہے۔ تاہم آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کو ہی اصل کرکٹ کہا جاتا ہے۔
کرکٹ کے کھیل کی ڈیڑھ صدی مکمل ہونے پر وہی ٹیمیں خصوصی ٹیسٹ میچ کھیلیں گی، جو پہلے میچ میں مدمقابل تھیں، یعنی آسٹریلیا اور انگلینڈ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس تاریخی میچ کے مقام اور وقت کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی گئی
یہ میچ آئندہ برس 11 سے 15 مارچ تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس تاریخی ٹیسٹ میچ کا شیڈول اس طرح سے مرتب کیا گیا ہے کہ جس دن اس میچ کا اختتام ہوگا، عین اسی دن 150 سال قبل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ کا جنم ہوا تھا۔
واضح رہے کہ جب سے کرکٹ کا آغاز ہوا ہے۔ تب سے اب تک 2604 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ انگلینڈ واحد ٹیم ہے جو ایک ہزار سے زائد (1089) ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جب کہ آسٹریلیا کے پاس سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز (422) جیتنے کا ریکارڈ ہے۔
کرکٹ 2027 میں 150 برس کی ہو رہی ہے اس تاریخی موقع پر خصوصی ٹیسٹ میچ کی ٹیموں مقام اور تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔دنیا میں کرکٹ کا آغاز 15 مارچ 1877 کو ہوا جب انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے ٹی 20کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی: 20 اوورز میں 300 سے زائد رنز بنا ڈالے

