ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پنجاب حکومت نے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) سے متعلق ایک اہم پیش رفت ، جہاں مکمل ریکارڈ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا بتانا ہے کہ  30 جون 2026 تک ریٹائر ہونے والے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر فنڈ کے حصول میں کسی تاخیر یا اضافی چکر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،  اس اقدام کا بنیادی مقصد جی پی فنڈ کی بروقت اور شفاف ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔

اسی سلسلے میں اے جی آفس میں ملازمین کی سہولت کے لیے ایک خصوصی سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جس کی نگرانی ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل ایڈمن کریں گے۔

 نئے سسٹم میں جی پی فنڈ سلپس صرف متعلقہ ملازم کو اس کی اپنی شناخت کے ذریعے جاری کی جائیں گی تاکہ ریکارڈ تک غیر ضروری رسائی روکی جا سکے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، گاڑی اور گھر آسان قرضے پر حاصل کریں

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں، تبادلوں اور تقرریوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلے متعلقہ وزیر یا سیکرٹری کی منظوری سے کیے جا سکیں گے،  حکومت نے نئی بھرتیوں کی اجازت بھی دے دی ہے، تاہم اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام بھرتیاں سختی سے میرٹ پر کی جائیں۔

اعلامیے میں پولیس محکمے میں اہم تبدیلیاں بھی شامل ہیں ، محمد علی گنڈاپور کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس جبکہ محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے،  وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، تاکہ انتظامی امور میں بہتری اور شفافیت برقرار رہ سکے۔

editor

Related Articles