مسلسل کمی کے بعد سونے کی آج پھر اونچی اڑان

مسلسل کمی کے بعد سونے کی آج پھر اونچی اڑان

مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد ملک کی  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا ملک میں 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے اور مقامی مارکیٹ میں طلب کے بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے، مسلسل کمی کے بعد اب سونا دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے، جس سے زیورات کی خریداری کرنے والے صارفین اور جیولرز دونوں پر اثر پڑا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,972 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونا ہوا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ

ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ براہ راست عالمی مارکیٹ اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہوتے ہیں، اور ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 65 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں یہ اضافہ جیو پولیٹیکل تناؤ، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان کے باعث دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو مقامی مارکیٹ میں مزید اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles