سستی الیکٹرک گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کےلئے خوشخبری

سستی  الیکٹرک گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کےلئے خوشخبری

الیکٹرا نے پاکستان میں اپنی نئی میٹرو الیکٹرک گاڑیوں کی سیریز متعارف کرا دی ہے، جس میں دو دروازوں اور چار دروازوں کے ماڈلز شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ سیریز شہری صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے جو کم قیمت، ماحول دوست اور مناسب رینج والی الیکٹرک گاڑی کی تلاش میں ہیں۔

دو دروازوں والی Metro 2-Door کی تفصیلات

کمپنی نے بتایا کہ Metro 2-Door کو تین بیٹری آپشنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ 7.2 کلو واٹ آور بیٹری والا ماڈل 80 سے 100 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتا ہے۔ اس کی اصل قیمت 10 لاکھ 95 ہزار روپے رکھی گئی تھی، تاہم رعایت کے بعد یہ 10 لاکھ 45 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح 10.8 کلو واٹ آور ورژن 130 سے 140 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی قیمت 11 لاکھ 45 ہزار روپے تھی، مگر ڈسکاونٹ کے بعد 10 لاکھ 95 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ سب سے بڑا 12.96 کلو واٹ آور ماڈل 170 سے 180 کلومیٹر رینج فراہم کرتا ہے۔ اس کی قیمت 11 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر تھی، تاہم رعایتی قیمت 11 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگی۔

چار دروازوں والی Metro 4-Door کی تفصیلات

چار دروازوں والا Metro 4-Door بھی انہی تین بیٹری آپشنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ 7.2 کلو واٹ آور بیٹری والا ورژن 80 سے 100 کلومیٹر رینج فراہم کرتا ہے، جس کی قیمت 12 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، جبکہ رعایت کے بعد یہ 12 لاکھ 45 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ 10.8 کلو واٹ آور ماڈل 130 سے 140 کلومیٹر چلتا ہے اور اس کی قیمت 13 لاکھ 45 ہزار روپے تھی، ڈسکاونٹ کے بعد اسے 12 لاکھ 95 ہزار روپے میں فراہم کیا جائے گا۔ 12.96 کلو واٹ آور ورژن 170 سے 180 کلومیٹر رینج رکھتا ہے، جس کی قیمت 13 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر تھی، تاہم رعایتی قیمت 13 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی طور پر بانٹی گئی محکمہ صحت کی سرکاری گاڑیاں کس کے زیر استعمال؟

رعایت، بکنگ اور ڈیلیوری کا طریقہ کار

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ تمام ماڈلز پر 50 ہزار روپے کی خصوصی رعایت دی جائے گی، جو صرف 30 نومبر 2025 تک بکنگ کرانے والوں کے لیے موثر ہوگی۔ بکنگ کے دوران صارف کو انوائس ویلیو کا 20 فیصد ایڈوانس جمع کرانا ہوگا، جبکہ ڈیلیوری کا دورانیہ 90 دن بتایا گیا ہے۔

الیکٹرا کے مطابق میٹرو سیریز پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں کی ایک نئی کیٹیگری متعارف کرائے گی۔ کم قیمت، مناسب رینج اور ماحول دوست ٹیکنالوجی عوام کو ایک قابلِ رسائی الیکٹرک ٹرانسپورٹ حل فراہم کرے گی، جس سے شہری صارفین کو واضح فائدہ ہوگا۔

Related Articles