عالمی سطح پر ڈرائیونگ کے معیار کے حوالے سے حال ہی میں جاری ہونے والی نئی رپورٹ نے عوام کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے بدترین ڈرائیورز کی فہرست میں امریکا پہلے نمبر پر ہے جبکہ ترکی دوسرے، برازیل تیسرے اور فلپائن چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست نے کئی ممالک کے ڈرائیونگ رویے اور شہری سہولیات کے معیار کو اجاگر کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت اس فہرست میں 17ویں نمبر پر شامل ہے، مگر پاکستان کا نام اس رپورٹ میں شامل نہیں۔ گلوبل اسٹیٹکس کی جانب سے مرتب کی گئی اس فہرست میں پاکستان کی غیرشمولیت ماہرین کے لیے خوش آئند ہے جو پاکستانی ڈرائیورز کی مہارت، احتیاط اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ظاہر کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک مثبت پیشرفت ہے جو پاکستانی ڈرائیوروں کے لیے فخر کا باعث ہے اور ملکی سطح پر ڈرائیونگ کے معیار میں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ عالمی فہرست ڈرائیونگ کے رویے، حادثات کی شرح اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد جیسے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستانی ڈرائیوروں کی عدم شمولیت ایک طرح کی کامیابی سمجھی جا رہی ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ شہری محتاط، ذمہ دار اور قوانین کی پابندی کرنے والے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اعزاز نہ صرف پاکستان کی بین الاقوامی شہرت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ شہریوں کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے کہ ذمہ دار ڈرائیونگ کے ذریعے حادثات کم کیے جا سکتے ہیں اور محفوظ ماحول قائم کیا جا سکتا ہے۔
یہ رپورٹ عوام میں آگاہی بڑھانے کے ساتھ ساتھ نوجوان ڈرائیوروں کے لیے بھی ایک سبق آموز موقع ہے کہ وہ اپنی ڈرائیونگ کی مہارت بہتر کریں اور قانون اور احتیاط کے دائرے میں رہ کر محفوظ سفر کریں۔ پاکستانی ڈرائیوروں کی یہ کامیابی ایک مثبت مثال کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔
Countries with the Worst Drivers 🚘
1. 🇺🇸 United States
2. 🇹🇷 Turkey
3. 🇧🇷 Brazil
4. 🇵🇭 Philippines
5. 🇷🇴 Romania
6. 🇮🇷 Iran
7. 🇲🇿 Mozambique
8. 🇬🇭 Ghana
9. 🇮🇩 Indonesia
10. 🇱🇾 Libya
11. 🇱🇷 Liberia
12. 🇲🇽 Mexico
13. 🇳🇬 Nigeria
14. 🇲🇼 Malawi
15. 🇹🇭 Thailand
16. 🇷🇺 Russia
17. 🇮🇳… pic.twitter.com/6MNzNqvrSx— Global Statistics (@Globalstats11) January 8, 2026

