Skip to content
امریکی فوج نے وینزویلاکے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا
Home - دنیا - امریکی فوج نے وینزویلاکے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا
واشنگٹن: امریکی فوج نے کیریبین میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی دستوں نے منگل کو وینزویلا کے تیل سے منسلک ساتواں جہاز قبضے میں لیا۔
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
تیل بردار جہاز پر کئی سال سے پابندی عائد تھی۔ جہاز کو وینزویلا اور ایران سے تیل کی غیرقانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔
امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ امریکی فورسز نے موٹر ویسل ساگیٹا کو “بغیر کسی مزاحمت کے” اپنی تحویل میں لے لیا۔
امریکی فوجی کمانڈ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا گزشتہ قبضوں کی طرح اس بار بھی امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔