اوور سیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی

اوور سیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی

اوورسیز پاکستانی اب اپنی گاڑیوں کی خرید و فروخت اور ٹرانسفر کے عمل کو زیادہ آسان اور محفوظ طریقے سے انجام دے سکیں گے اس کے لیے حکومت نے پاک آئی ڈی ایپ میں نئی سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ مکمل کیا جا سکے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی ایکسائز، عمر شیر چٹھہ نے نادرا کے سی ای او، عمر خان آزاد سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ اب صارفین گاڑی کے نمبر، چیسز نمبر اور مالک کے نام کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کر کے ٹرانسفر کروا سکیں گے۔ اس سے پہلے اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑی کے ٹرانسفر کے لیے اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروانی پڑتی تھی، جو ایک طویل اور مشکل عمل تھا۔

یہ بھی پڑھیں :نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کوبڑی خوشخبری سنادی

پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے یہ عمل نہ صرف آسان ہوگا بلکہ جعلی ٹرانسفر کے امکانات بھی ختم ہو جائیں گے۔ اس وقت ملک میں ہزاروں گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں کیونکہ بائیو میٹرک میں تاخیر کی وجہ سے ان کا قانونی ٹرانسفر ممکن نہیں تھا۔

اب ایکسائز اور نادرا کے سسٹمز کو انٹیگریٹ کر کے یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جس سے اوورسیز پاکستانی بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی گاڑیوں کا قانونی ٹرانسفر کروا سکیں گے۔عمر شیر چٹھہ کے مطابق یہ سہولت جمعہ سے فعال ہو جائے گی اور اس ہفتے ہی دیگر صوبوں میں گاڑیوں کی ری رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔اس اقدام سے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانی پیدا ہوگی بلکہ ملک میں گاڑیوں کے قانونی اور شفاف ریکارڈ کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *