پی ٹی آئی رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

پی ٹی آئی رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سابق رکن اسمبلی راجہ مجاہد کو ساتھیوں سمیت اپنی صفوں میں شامل کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیاسی رہنما اور ان کے ساتھیوں نے باقاعدہ تقریب میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا جسے جماعت کی اہم سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔شمولیتی تقریب میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور حنیف عباسی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر حنیف عباسی نے نئی شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں جماعت کو بھرپور کامیابی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے معروف رہنما پارٹی چھوڑ گئے،ن لیگ میں شامل

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات جولائی میں منعقد ہوں گے جن کی تیاریوں کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں،انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کو آزاد جموں و کشمیر کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں اپنی سیاسی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے دیگر سیاسی شخصیات سے بھی رابطے کر رہی ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

editor

Related Articles