امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے ا بھی اطلاع دی ہے کہ وہ اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے اور مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھول دیں تاکہ موجودہ حالات میں توانائی کی ترسیل اور دیگر معاملات کو معمول پر لایا جا سکے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران اس وقت اپنی قیادت کی صورتحال کو سمجھنے اور منظم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ جلد اس معاملے کو حل کر لے گا۔
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سیاسی اور توانائی حلقوں میں ایک بار پھر خطے کی صورتحال پر بحث شروع ہو گئی ہے آبنائے ہرمز کی کشیدگی کسی بھی وقت عالمی توانائی نظام پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔