پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں ،عبا س عراقچی

پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں ،عبا س عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی تازہ صورتحال نے ایک بار پھر اس حقیقت کو واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا حل فوجی کارروائی میں نہیں بلکہ سفارتی کوششوں اور مذاکرات میں پوشیدہ ہوتا ہے، اور موجودہ حالات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید الجھ سکتے ہیں۔

عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پلٹ فارم ایکس ( x) پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہو رہی ہ جس میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو نہایت اہم اور مؤثر قرار دیا گیا ہے اور ان اقدامات کو تنازع کے پرامن حل کی جانب ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال

امریکا ایسے عناصر سے محتاط رہے جو اسے دوبارہ کسی پیچیدہ اور طویل تنازع میں دھکیلنے کی کوشش کر سکتے ہیں کیونکہ اس طرح کی صورتحال نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے ۔

عباس عراقچی نے “پروجیکٹ فریڈم” پر بھی تنقید کی اور اسے “پروجیکٹ ڈیڈ لاک” قرار دیا ، جس سے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ بظاہر کسی حل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے مگر حقیقت میں یہ تعطل اور مزید پیچیدگیوں کو جنم دے سکتا ہے۔

editor

Related Articles