یاسر حسین کا بڑا انکشاف، بھارتی مقبولیت کے بعد پاکستانی ڈراموں کے معیار میں تبدیلی

یاسر حسین کا بڑا انکشاف، بھارتی مقبولیت کے بعد پاکستانی ڈراموں کے معیار میں تبدیلی

یاسر حسین نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اور بھارتی ڈراموں کے معیار اور فرق پر کھل کر بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں انڈسٹریز کے درمیان سب سے بڑا فرق ناظرین کا ذوق ہے، جو براہِ راست مواد کے معیار پر اثر ڈالتا ہے۔ یاسر حسین کے مطابق بھارتی ناظرین زیادہ تر کم معیار کے مواد کو بھی قبول کر لیتے ہیں، جبکہ پاکستانی ناظرین نسبتاً زیادہ سمجھدار اور انتخاب میں محتاط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہرت کے پیچھے چھپا دکھ، رجب بٹ بول پڑے

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستانی ڈرامے اپنی مضبوط کہانی، بہتر پروڈکشن اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔ تاہم جب یہ ڈرامے بھارت میں مقبول ہونا شروع ہوئے تو وقت کے ساتھ ان کے معیار میں کمی دیکھی گئی۔

یاسر حسین کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ڈرامہ سازوں نے بھارتی مارکیٹ کو ذہن میں رکھ کر مواد تیار کرنا شروع کیا، جس کے باعث کہانیوں کے انداز اور مجموعی معیار میں واضح تبدیلی آئی۔

editor

Related Articles