پینٹاگون کی خفیہ ای میل لیک، نیٹو اتحاد میں بھونچال آگیا

پینٹاگون کی خفیہ ای میل لیک، نیٹو اتحاد میں بھونچال آگیا

پینٹاگون کی ایک انتہائی خفیہ ای میل مبینہ طور پر لیک ہو کر منظرِ عام پر آ گئی ہے جس نے عالمی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے لیک ہونے والی ای میل میں بعض یورپی ممالک خصوصاً سپین کے خلاف سخت مؤقف اپنانے اور اسے نیٹو سے نکالنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ای میل ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران سامنے آئی. امریکی حکام سپین کے رویے سے شدید ناراض ہیں کیونکہ سپین نے ایران کے خلاف امریکی مؤقف کی حمایت کے بجائے مخالفت کی اور مبینہ طور پر امریکی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد کیں۔

لیک شدہ ای میل میں انکشاف کیا گیا کہ واشنگٹن ان ممالک کے خلاف سخت سفارتی اقدامات پر غور کر رہا ہے جنہوں نے ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔ دستاویز میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ ایسے ممالک کو نیٹو کے اہم عہدوں سے ہٹایا جائے یا اتحاد سے نکالنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے سستا پیٹرول لا کر پاکستان فروخت کرنے کی اجازت، بڑی تجویز

رپورٹ کے مطابق ای میل میں برطانیہ کے فاک لینڈ جزائر سے متعلق مؤقف اور دیگر یورپی تنازعات پر امریکی حمایت کا ازسرنو جائزہ لینے کا ذکر بھی شامل ہے، جسے عالمی سفارتکاری میں ممکنہ بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی طرح ترکیہ اور بعض دیگر اتحادی ممالک کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ تاہم ای میل میں یہ واضح کیا گیا کہ امریکا فی الحال نیٹو سے الگ ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ وہ اتحاد کے اندر اپنی پالیسیوں کو مزید سخت بنانا چاہتا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطاب اس مبینہ لیک نے نیٹو اتحادیوں کے درمیان اعتماد کے بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے، جبکہ یورپی ممالک میں نئی سفارتی صف بندیاں بھی شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles