ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت شروع کی گئی تو تہران جنگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کی بنیاد پر پہلے سے زیادہ حیران کن اور سخت ردعمل دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے اندر بھی اب ایران جنگ کے اثرات اور نقصانات کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد امریکی کانگریس نے تسلیم کیا ہے کہ اس جنگ میں اربوں ڈالر مالیت کے کئی درجن لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کو معاشی نتائج سے خبردار کر دیا
ایرانی وزیرخارجہ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج دنیا کی پہلی طاقت بن گئی ہے جس نے امریکا کے جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔ ان کے مطابق یہ واقعہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں اور جدید جنگی حکمت عملی کا ثبوت ہے۔
Months after initiation of war on Iran, US Congress acknowledges loss of dozens of aircraft worth billions.
Our powerful Armed Forces are confirmed as 1st to strike down a touted F-35.
With lessons learned and knowledge we gained, return to war will feature many more surprises.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) May 19, 2026

