آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم تبدیل ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرمی رہے گی جبکہ بعض علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، لاہور، جہلم اور سیالکوٹ سمیت چند مقامات پر بارش کے باعث درجہ حرارت میں وقتی کمی متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آج موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں جیسے سوات، چترال، دیر اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دیگر علاقوں میں گرم اور خشک موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی نئی رپورٹ جاری

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ دوپہر کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے امکانات بھی موجود ہیں، اس لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles