عالمی منڈی میں خام تیل سستا، کیا پاکستان میں بھی ریلیف ملے گا؟

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، کیا پاکستان میں بھی ریلیف ملے گا؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کی امید بڑھ گئی ہے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ممکنہ ریلیف مل سکتا ہے۔

 بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی برینٹ کروڈ آئل 45 سینٹ کمی کے بعد 110 اعشاریہ 83 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 27 سینٹ کمی کے ساتھ 103 اعشاریہ 88 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے اثرات پاکستان میں بھی اگلے پیٹرولیم ریویو میں سامنے آ سکتے ہیں جس سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو سستی بجلی دینے کا منصوبہ،حکومت کا بڑا اقدام

عالمی سطح پر قیمتوں میں یہ کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ کشیدگی جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کی۔ اس کے علاوہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور دونوں ممالک جنگی کارروائی دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے۔

اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید کم ہوتی ہے اور تیل کی سپلائی معمول پر آتی ہے تو عالمی قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہے جس کا فائدہ پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک کو ہو سکتا ہے۔

صورتحال اب بھی مکمل طور پر مستحکم نہیں کیونکہ آبنائے ہرمز میں جاری غیر یقینی صورتحال عالمی توانائی منڈیوں کے لیے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔ اسی گزرگاہ سے دنیا کے بڑے حصے کو تیل سپلائی کیا جاتا ہے

editor

Related Articles