عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا اجیت ڈوول کے پاکستان دشمن منصوبے پر مبنی ہے، عبدالحمید لون

عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا اجیت ڈوول کے پاکستان دشمن منصوبے پر مبنی ہے، عبدالحمید لون

کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون نے ڈاکٹر فرحان ورک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری قوم نے تحریکِ آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کو اپنے گلے سے لگایا اور انہیں ویلکم کہا۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ آزادکشمیر میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے، وہ تحریکِ آزادی کو نقصان پہنچانے کی ایک بھارتی سازش ہے۔ اس سازش میں نام نہاد قوم پرست جماعتیں اور بیرونِ ملک مقیم قوم پرست عناصر شامل ہیں جو انہیں فنڈنگ کرکے ریاست مخالف احتجاج پر اُکسارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ کشمیری قوم متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرے، اور اس مقصد کے لیے بیرونِ ممالک کے قوم پرست عناصر کو استعمال کر رہا ہے۔ لون نے مزید کہا کہ دو ماہ قبل عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران اور شوکت نواز میر کے حوالے سے جو انکشاف کیا گیا تھا، وہ آج سچ ثابت ہو رہا ہے۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ حکومتِ آزادکشمیر اور حکومتِ پاکستان نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، لیکن ان کے بیانات اور کردار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس ساری گیم کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم کشمیر کا مسئلہ کمزور نہیں ہونے دیں گے،وزیر دفاع

حریت رہنما نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا وزیراعلیٰ بھارتی کٹھ پتلی ہے، جبکہ کشمیری عوام آزادکشمیر کے وزیراعظم کو اپنا وزیراعظم مانتے ہیں۔ پاکستان نے آزادکشمیر کے لوگوں کو وسیع اختیارات دیے ہیں، ان کی اپنی اسمبلی، سویلین ادارے، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ، پولیس اور فوج موجود ہے، جو سب پاکستان کی معاونت سے قائم کیے گئے ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر یہ سہولیات نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اعلیٰ عہدوں پر کشمیری براجمان ہیں، پاکستانی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی نمائندگی موجود ہے، اور مختلف شعبوں جیسے تعلیم، صحافت، سیاست، صحت، معیشت، چیمبر آف کامرس، ایف بی آر، مسلح افواج اور سویلین اداروں میں کشمیری اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام یہ سہولیات حاصل نہیں کر پاتے۔

عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو بھارت میں وہ تعلیمی سہولیات میسر نہیں جو پاکستان کے بڑے تعلیمی اداروں میں آزادکشمیر کے بچوں کو میسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ہے اصل پاکستان، دل بھی بڑا اور درجہ بھی اونچا,فلاحی دنیا میں بڑی کامیابی

حریت رہنما نے کہا کہ شوکت نواز میر اور اس کے ٹولے نے معصوم عوام کو ورغلا کر سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، لیکن سچ سامنے آ گیا ہے اور یہ عناصر پوری قوم کے سامنے ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا براہِ راست اجیت ڈوول کے پاکستان دشمن ایجنڈے پر مبنی ہے، اور حقوق کے نام پر آزادکشمیر میں انتشار پھیلانے والے عناصر اب پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

Related Articles