آزادکشمیر میں پاک فوج اور پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ، غیور عوام نعرے لگاتی سڑکوں پر نکل آئی

آزادکشمیر میں پاک فوج اور پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ، غیور عوام نعرے لگاتی سڑکوں پر نکل آئی

‏آزاد کشمیر کی غیور اورباشعورعوام پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتی ہوئی اپنی محبت کا اظہار کرنے سڑکوں پر نکل آئی ۔

‏ضلع بھمبر تحصیل سماہنی سے کامران خالق کی قیادت میں کشمیری عوام پاکستان سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور پاک فوج پاک فضائیہ کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اور پاکستان کا رشتہ دل اور جان کا ہے، جسے کسی بھی قیمت پر کمزور نہیں کیا جا سکتا ۔

ریلی کے منتظمین اور شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ہمیشہ اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عوامی سیلاب نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہی جموں و کشمیر کے غیور عوام کا اصل اور سچا بیانیہ ہے ۔

ریلی کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ علاقے کے چند سادہ لوح افراد ابتدا میں انڈین ایکشن کمیٹی اور دیگر بیرونی ایجنڈوں پر کام کرنے والے عناصر کے بہکاوے میں آ گئے تھے اور ان کے احتجاج کا حصہ بنے لیکن جیسے ہی ان کشمیریوں پر مذکورہ گروہوں کے ملک دشمن عزائم اور مشکوک مقاصد کا عقدہ کھلا  انہوں نے فوراً ان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

وہ تمام لوگ انڈین ایکشن کمیٹی کو چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئے اور اب پاکستان کے حق میں نکالی جانے والی اس یکجہتی ریلی کا حصہ بن کر اپنے وطن سے وفاداری کا ثبوت دے رہے ہیں۔

ریلی کے شرکاء نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے قومی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

editor

Related Articles