سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک اضافہ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک اضافہ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 72 ڈالر 50 سینٹس کے اضافے سے 4 ہزار 175 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 250 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

  اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 525 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

مقامی مارکیٹ میں  فی تولہ چاندی کی قیمت 190 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 79 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 28 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق جب تک عالمی معاشی پالیسیوں میں واضح سمت نہیں آتی، مارکیٹ میں یہی اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکی CPI ڈیٹا اور فیڈرل ریزرو کے اشارے مارکیٹ کی سمت طے کریں گے، مہنگائی میں اضافہ ظاہر ہوا تو سونا دوبارہ اوپر جا سکتا ہے لیکن اگر شرحِ سود بلند رہی تو قیمتوں پر دباؤ برقرار رہے گا۔

editor

Related Articles