ایپل کا قیمتوں کا بم، میک اور آئی پیڈ ماڈلز مہنگے ہو گئے

ایپل کا قیمتوں کا بم، میک اور آئی پیڈ ماڈلز مہنگے ہو گئے

ایپل نے سیمی کنڈکٹر چِپس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث اپنی متعدد میک اور آئی پیڈ ڈیوائسز کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔

قیمتوں میں سب سے بڑا اضافہ میک بک ایئر اور میک بک پرو میں کیا گیا ہے۔ میک بک ایئر کی ابتدائی قیمت اب 1,299 ڈالر ہو گئی ہے، جو پہلے کے مقابلے میں 200 ڈالر زیادہ ہے، جبکہ بیس ماڈل میک بک پرو کی قیمت 300 ڈالر اضافے کے بعد 1,999 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فیس بک اور انسٹاگرام بچوں کے لیے کتنے محفوظ،یورپی یونین کا میٹا پر دباؤ بڑھ گیا

منگل کے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اوپن مارکیٹ شرح 280 روپے کے حساب سے دیکھا جائے تو صرف کرنسی کی بنیاد پر میک بک ایئر کی قیمت میں تقریباً 84 ہزار روپے کا اضافہ متوقع ہے، تاہم اس میں درآمد کنندگان کے منافع اور دیگر ٹیکس شامل نہیں ہیں۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے کہا کہ چِپس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ’’ناگزیر‘‘ ہو گیا تھا۔کمپنی نے میک بک نیو کی ابتدائی قیمت میں بھی 100 ڈالر اضافہ کرتے ہوئے اسے 699 ڈالر کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں:نظامِ شمسی کا سب سے بڑا آتش فشاں کہاں موجود ہے؟

دوسری جانب آئی پیڈز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی پیڈ ایئر اب 749 ڈالر میں دستیاب ہوگا، جو پہلے سے 150 ڈالر زیادہ ہے، جبکہ آئی پیڈ پرو کے بیس ماڈل کی قیمت 200 ڈالر اضافے کے بعد 1,199 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔

editor

Related Articles