معروف مذہبی اسکالر مولانا ناصر مدنی کوخطبۂ جمعہ کے دوران دل کا دورہ

معروف مذہبی اسکالر مولانا ناصر مدنی کوخطبۂ جمعہ کے دوران  دل کا دورہ

معروف مذہبی اسکالر مولانا ناصر مدنی کو جمعہ کے روز خطبۂ جمعہ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑ گیا جس کے باعث مسجد میں موجود نمازیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق مولانا ناصر مدنی خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جہانیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور انہیں سرکاری گاڑی کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے مولانا ناصر مدنی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے ملتان کے ایک خصوصی اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی مالکان ہو جائیں خبردار ، آج سے نئے ٹوکن ٹیکس کا اطلاق

ذرائع کے مطابق ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا طبی معائنہ اور علاج کر رہی ہے جبکہ ان کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مولانا ناصر مدنی کے عقیدت مندوں علما اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

editor

Related Articles