واٹس ایپ نے اپنے نئے یوزر نیم فیچر کا مرحلہ وار آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین اب باضابطہ لانچ سے قبل اپنے منفرد یوزر نیم محفوظ (ریزرو) کر سکیں گے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کی رازداری کو مزید بہتر بنانا ہے۔
میٹا کی ملکیت میں موجود میسجنگ پلیٹ فارم کے مطابق اس نئے نظام کے ذریعے صارفین نئے افراد سے رابطہ کرتے وقت اپنا فون نمبر شیئر کرنے کے بجائے صرف یوزر نیم استعمال کر سکیں گے۔ فی الحال یہ سہولت مرحلہ وار متعارف کرائی جا رہی ہے، جبکہ یوزر نیم کے ذریعے چیٹ شروع کرنے کا فیچر بعد میں دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ یوزر نیم صارف کے اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک ایک منفرد شناخت ہوگا۔ جب یہ فیچر مکمل طور پر فعال ہو جائے گا تو صارفین نئے رابطوں کے لیے اپنا فون نمبر دینے کے بجائے صرف اپنا یوزر نیم شیئر کر سکیں گے۔
البتہ وہ افراد جن کے پاس پہلے سے آپ کا فون نمبر موجود ہے، جیسے موجودہ کانٹیکٹس یا گروپ ممبران، انہیں آپ کا نمبر نظر آتا رہے گا۔
واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی عوامی ڈائریکٹری یا سرچ لسٹ فراہم نہیں کی جائے گی۔ کسی صارف سے رابطہ کرنے کے لیے اس کا درست یوزر نیم معلوم ہونا ضروری ہوگا۔
یہ سہولت فی الحال صرف واٹس ایپ کی موبائل ایپ پر دستیاب ہے اور اسے مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ ابھی یہ تمام صارفین کو نظر نہ آئے۔
واٹس ایپ کھولیں,یوٹیب پر جائیں۔،اپنی پروفائل کھولیں،کریٹ یوزنیم یا ریزرویوزیر نیم منتخب کریں۔دستیاب یوزر نیم درج کرکے سیواور پھر ڈن پر ٹیپ کریں۔واٹس ایپ کھولیں۔اوپر موجود تین نقطوں پر ٹیپ کریں۔ سیٹنگز میں جائیں۔پروفائل منتخب کریں۔Create Username یا Reserve Username پر ٹیپ کریں۔دستیاب یوزر نیم درج کرکے Save اور پھر Done پر ٹیپ کریں۔صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ رکھیں اور ایپ میں آنے والے نوٹیفکیشنز پر نظر رکھیں۔
واٹس ایپ کے مطابق ہر یوزر نیم منفرد ہوگا اور اس میں 3 سے 35 حروف شامل ہو سکتے ہیں۔یوزر نیم میں چھوٹے انگریزی حروف، اعداد، فل اسٹاپ (.) اور انڈر اسکور (_) استعمال کیے جا سکیں گے، تاہم صرف اعداد پر مشتمل یوزر نیم یا واٹس ایپ کی جانب سے ممنوع قرار دیے گئے الفاظ استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔
اگر دستیاب ہوا تو صارفین اپنے فیس بک یا انسٹاگرام والا یوزر نیم بھی استعمال کر سکیں گے، بشرطیکہ وہ پہلے سے کسی اور نے ریزرو نہ کیا ہو۔
یوزر نیم تبدیل بھی کیا جا سکے گا
واٹس ایپ صارفین کو اپنا یوزر نیم تبدیل یا حذف کرنے کی سہولت بھی دے گا۔ اگر کوئی صارف اپنا یوزر نیم چھوڑ دیتا ہے تو وہ 14 دن تک کسی دوسرے کے لیے دستیاب نہیں ہوگا، تاکہ اصل صارف ضرورت پڑنے پر اسے دوبارہ حاصل کر سکے اور جعلی اکاؤنٹس بنانے کے امکانات کم ہوں۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ یوزر نیم کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات کے لیے ایک اضافی سیکیورٹی تصدیقی نظام متعارف کرانے پر بھی کام کر رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو جعل سازی اور فراڈ سے مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔