نیدرلینڈز کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے

نیدرلینڈز کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے

نیدرلینڈز کی سیر یا مختصر مدت کے سفر کا ارادہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے شینگن وزٹ ویزا حاصل کرنا لازمی ہے۔ ویزا درخواست کے طریقہ کار، مطلوبہ دستاویزات اور فیس سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن سے درخواست گزار آسانی سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

نیدرلینڈز کے قدرتی حسن اور سیاحتی مقامات کی وجہ سے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں افراد وہاں کا رخ کرتے ہیں۔ پاکستان سے سفر کرنے والے شہریوں کو روانگی سے قبل مختصر مدت کا شینگن ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے۔

ویزا درخواست کہاں جمع کرائی جائے؟

پاکستان میں نیدرلینڈز کے وزٹ ویزا کے خواہشمند افراد کو اپنی درخواست جیریز ویزا ایپلیکیشن سینٹر کے ذریعے جمع کرانا ہوتی ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے آن لائن اپوائنٹمنٹ لینا ضروری ہے، جس کے بعد مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی جاتی ہیں۔

کن دستاویزات کی ضرورت ہوگی؟

ویزا درخواست کے لیے کم از کم چھ ماہ تک کارآمد پاسپورٹ، مکمل پُر کیا گیا ویزا فارم، شینگن معیار کے مطابق حالیہ تصاویر، گزشتہ چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ، بینک مینٹیننس سرٹیفکیٹ، ملازمت یا کاروبار سے متعلق دستاویزات، ٹیکس ریٹرن، فلائٹ ریزرویشن، ہوٹل بکنگ یا دعوت نامہ، ٹریول انشورنس اور سفر کا مکمل شیڈول درکار ہوتا ہے۔ بعض کیسز میں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

بائیومیٹرک تصدیق اور فیس

اپوائنٹمنٹ کے روز درخواست گزار کو جیریز ویزا سینٹر میں حاضر ہو کر دستاویزات کی جانچ، بائیومیٹرک معلومات (انگلیوں کے نشانات) اور تصویر کی تکمیل کرنی ہوتی ہے، جبکہ اسی موقع پر ویزا فیس اور سروس چارجز بھی جمع کرائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کے مقابلے میں نئی گاڑی مارکیٹ میں آگئی، قیمت اور فیچرز جانئے

ویزا کا فیصلہ کتنے دن میں ہوتا ہے؟

درخواست جمع ہونے کے بعد اسے نیدرلینڈز کے متعلقہ حکام کو بھجوا دیا جاتا ہے۔ عام طور پر ویزا درخواست پر 15 دن کے اندر فیصلہ کر دیا جاتا ہے، تاہم بعض معاملات میں جانچ پڑتال کے باعث مزید وقت بھی لگ سکتا ہے۔

حکام ویزا جاری کرنے سے قبل درخواست گزار کے سفر کے مقصد، مالی حیثیت، سفری ریکارڈ، وطن واپسی کے امکانات اور جمع کرائی گئی دستاویزات کی صداقت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں۔

نیدرلینڈز شینگن ویزا فیس

سال 2026 کے لیے پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے نیدرلینڈز کے شینگن وزٹ ویزا کی فیس 90 یورو مقرر ہے، جو موجودہ شرح تبادلہ کے مطابق تقریباً 28 ہزار 541 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

Related Articles