گوگل فوٹوز میں بڑی تبدیلی، تصاویر کے خودکار بیک اپ کی سہولت ختم

گوگل فوٹوز میں بڑی تبدیلی، تصاویر کے خودکار بیک اپ کی سہولت ختم

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے کمپیوٹر پر موجود تصاویر کے بیک اپ سے متعلق اہم تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔ 10 اگست 2026 سے گوگل ڈرائیو کے ڈیسک ٹاپ بیک اپ اور گوگل فوٹوز کے درمیان تصاویر کی خودکار منتقلی کی سہولت ختم کردی جائے گی۔

یہ تبدیلی ان صارفین کو خاص طور پر متاثر کرے گی جو اپنے کمپیوٹر میں موجود تصاویر اور فولڈرز کا بیک اپ گوگل ڈرائیو کے ذریعے لیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہی تصاویر خودکار طور پر گوگل فوٹوز میں بھی محفوظ ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:30 ہزار افراد کی جان لینے والا آتش فشاں دوبارہ حرکت میں آگیا

تصاویر کا بیک اپ کیسے لیا جائے گا؟

10 اگست کے بعد صارفین کو کمپیوٹر میں موجود تصاویر کا بیک اپ براہ راست گوگل فوٹوز کے ذریعے ترتیب دینا ہوگا۔ اس کے لیے صارفین کو گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ کھول کر اوپر دائیں جانب موجود ’+‘ بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ’بیک اپ فولڈرز‘ کا آپشن منتخب کرکے وہ فولڈرز منتخب کیے جاسکیں گے جن کی تصاویر محفوظ کرنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ کیجانب سے آئی فون صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف

فولڈرز منتخب کرنے کے بعد صارفین کو تصاویر کے بیک اپ کے لیے ضروری اجازت دینا ہوگی۔ اس کے لیے ’الاؤ‘ یا ’الاؤ آن ایوری وزٹ‘ کا آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گوگل کے مطابق بیک اپ خودکار طور پر جاری رہے گا، تاہم اس عمل کے لیے گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ یا اس کی مخصوص ویب ایپ کو کھلا رکھنا ضروری ہوگا۔

میک صارفین کے لیے بھی اہم تبدیلی

میک کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی ایک اضافی پابندی ہوگی۔ گوگل فوٹوز ایپل کی فوٹوز لائبریری کا براہ راست خودکار بیک اپ نہیں لے سکے گا۔ ایسے صارفین کو پہلے اپنی تصاویر آئی کلاؤڈ کے ذریعے سنک کرنا ہوں گی، جس کے بعد آئی فون یا آئی پیڈ پر گوگل فوٹوز ایپ کے ذریعے انہیں گوگل فوٹوز میں محفوظ کیا جاسکے گا۔

گوگل کی یہ تبدیلی ان صارفین کے لیے اہم ہے جو کمپیوٹر پر موجود تصاویر کو ایک سے زیادہ گوگل سروسز کے ذریعے محفوظ رکھنے کے عادی ہیں۔

editor

Related Articles