سینئر اداکارہ شتہ ازدواج میں منسلک،شوہر کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

سینئر اداکارہ شتہ ازدواج میں منسلک،شوہر کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے شادی کرلی۔

حمیرا بانو کو اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ٹوٹا ہوا دل‘ میں آریز احمد کی والدہ کے کردار سے بھی خاصی پذیرائی ملی۔ وہ متعدد مقبول ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے باب سے آگاہ کیا۔ تصاویر میں حمیرا بانو اپنے شوہر کے ہمراہ نظر آئیں، تاہم انہوں نے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا اور ذاتی زندگی سے متعلق مزید تفصیلات بھی شیئر نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم کے چشمے پر طنز، گلوکار نے بھی دلچسپ جواب دے دیا

تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ بعض اوقات انسان اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کی مرضی کچھ اور ہوتی ہے۔ ان کے مطابق جب اللہ کی جانب سے کسی کام کا حکم ہو جائے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔

حمیرا بانو کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ مایا خان، صباحت بخاری، منسا ملک، عرفان موری والا سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب حمیرا بانو جلد بگ بینگ کے نئے ڈرامہ سیریل میں فہد شیخ اور محمد احمد کے ساتھ اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

editor

Related Articles