ناران جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، اب وادی کا نظارہ 8 ہزار فٹ بلندی سے ہوگا

ناران جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، اب وادی کا نظارہ 8 ہزار فٹ بلندی سے ہوگا

خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں گرم ہوا کے غبارے کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی گئی، جس کے دوران غبارہ سطح سمندر سے تقریباً 8 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچا۔

گرم ہوا کا یہ غبارہ بیک وقت 5 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اسے ترکی میں تربیت حاصل کرنے والے ماہرین آپریٹ کر رہے ہیں۔ اس سرگرمی کا مقصد سیاحوں کو ناران کی خوبصورت وادیوں، پہاڑوں اور قدرتی مناظر کو فضائی بلندی سے دیکھنے کا منفرد موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، گریڈ 14 تک آسامیاں آگئیں

آزمائشی پرواز کی کامیابی کے بعد متعلقہ حکام ناران میں گرم ہوا کے غبارے کی باقاعدہ سروس متعارف کرانے کی جانب بڑھ رہے ہیں تاکہ اسے علاقے کے سیاحتی مقامات میں ایک نئی تفریح کے طور پر شامل کیا جاسکے۔ اس سے قبل گزشتہ سال بالاکوٹ کے علاقے باسیا میں بھی گرم ہوا کے غبارے کی آزمائشی پرواز کی جاچکی ہے۔

اگر منصوبہ باقاعدہ طور پر شروع کردیا جاتا ہے تو ناران آنے والے سیاحوں کو قدرتی حسن کو ایک نئے اور منفرد انداز میں دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

editor

Related Articles