وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید نے سفارتی ذمہ داریوں کی تکمیل  پر وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف نے سعودی سفیر کو ان کی سفارتی ذمے داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور پاک سعودی تعلقات کے مزید استحکام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پرحاضری، ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا

وزیراعظم نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور فراخدلانہ معاونت کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کی بھی تعریف کی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید نے کہا کہ سفارتی ذمے داریوں کے دوران ملنے والی گرمجوشی اور تعاون پر وزیرِ اعظم اور حکومتِ پاکستان کا شکر گزار ہوں، پاکستان میں قیام ایک یادگار اور خوش گوار تجربہ رہا۔

نواف بن سعید نے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم نے سعودی سفیر کے لیے ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles