مارخور کے شکار کا پرمٹ 2 لاکھ ڈالر، گلگت بلتستان میں نیلامی کا اعلان

مارخور کے شکار کا پرمٹ 2 لاکھ ڈالر، گلگت بلتستان میں نیلامی کا اعلان

گلگت بلتستان کے محکمہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام 2026، 27 کے تحت مختلف نایاب جنگلی جانوروں کے شکار کے پرمٹس نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تین استور مارخور، 14 بلیو شیپ اور 100 ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کے پرمٹس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایوبیہ نیشنل پارک پر اختیار کی جنگ: جی ڈی اے کا چیئرلفٹ منصوبہ محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے تحفظات کی زد میں

سب سے زیادہ بنیادی قیمت استور مارخور کے شکار کے پرمٹ کی مقرر کی گئی ہے، جو 2 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ بلیو شیپ کے شکار کے پرمٹ کی بنیادی قیمت 25 ہزار ڈالر جبکہ ہمالیائی آئی بیکس کے لیے 11 ہزار ڈالر مقرر کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق استور مارخور کے برآمدی کوٹے میں چار پرمٹس شامل تھے، تاہم گزشتہ شکار کے سیزن کا ایک پرمٹ پہلے ہی توسیع پاچکا ہے، جس کے باعث رواں سال صرف تین نئے پرمٹس نیلام کیے جائیں گے۔ تینوں استور مارخور کے شکار کے پرمٹس کی نیلامی ستمبر میں ہونے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles